پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے نمائندگی کرنے والے انگلش کرکٹر کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

معروف کمنٹیٹر اور سابق کرکٹر رمیز راجہ نے جیونیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز لندن میں کورونا وائرس ٹیسٹ کروا  رہے ہیں، شاید ایلکس ہیلز میں کورونا وائرس کی کچھ علامات سامنے آئی ہیں۔
خلیجی اخبار نے دعویٰ کیا ہےکہ ایلکس ہیلز کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہوں نے تنہائی اختیار کرلی ہے
ایلکس ہیلز نے پی ایس ایل فائیو میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی اور کُل 7 میچز کھیلے جب کہ وہ پاکستان سے روانہ ہونے والے 11 ابتدائی کھلاڑیوں میں شامل تھے۔
واضح رہےکہ ملک میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد بڑھنے کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کو فوری طور پر ملتوی کردیا ہے

Comments

Popular posts from this blog

پورے سعودی عرب کو مکمل طور پر لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ سعودی حکام کی جانب سے ملک کو لاک ڈاون کرنے کے فیصلے سے تمام ممالک اور ائیر لائنز کو بھی آگاہ کر دیا گیا، ( 72 ) گھنٹے کے بعد سعودی عرب میں کسی شخص کا دخول یا اخراج نہیں ہوگا

کرونا وائرس کے متعلق بل گیٹس نے زبردست اعلان کردیا