پی ایس ایل فاءیو لاہور نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور کو ہرا دیا

پی ایس ایل فائیو کے 24 ویں میچ میں لاہور قلندرز
نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف مرحلے میں جانے کے امکانات کو روشن رکھا ہے۔
188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی جانب ست سہیل اختر اور فخرزمان نے اننگز کا آغاز کیا سہیل اختر 21 رنز بنانے کے  بعد 50 کے مجموعی رنز پر رن آؤٹ ہو گئے۔ کرس لین 59 اور اس فخر زمان 63 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہو گئے۔ 

فخر زمان نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 34 بالز پر تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ففٹی مکمل کی۔ محمد حفیظ ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف چار رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
اس سے قبل پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے اور لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف دیا۔
زلمی کی جانب سے حیدر علی اور شعیب ملک نے عمدہ بیٹنگ کی اور نصف سنچریاں سکور کیں۔ حیدر علی 69 اور شعیب ملک 62 اور رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوئے۔
گریگری کو 8 رنز اور کپتان وہاب ریاض کو ایک رن پر شاہین شاہ آفریدی نے بولڈ کیا۔
زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور ٹام بینٹن نے اننگز کا آغاز کیا تاہم ایک کے مجموعی سکور پر ٹام بینٹن بغیر کوئی رن بنائے شاہین شاہ آفریدی کی بال پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد 10 سکور پر صرف چار رنز بنانے کے بعد لیونگ سٹون بھی پویلین لوٹ گئے۔ فخر زمان نے سیمت پٹیل کی بال پر ان کا کیچ لیا۔
کامران اکمل بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 12 رنز بنا کر سیمت پٹیل کا شکار بنے۔ 24 کے مجموعی سکور پر وہاب ریاض نے ان کا کیچ لیا۔
اس فتح کے ساتھ لاہور قلندرز پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں جبکہ اسے مزید دو میچز کھیلنے ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز پہلے، پشاور دوسرے، لاہور تیسرے، اسلام آباد چوتھے، کراچی کنگز پانچویں اور کوئٹہ چھٹے نمبر پر ہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین، سیمت پٹیل نے دو جبکہ حارث رؤف اور ڈی وائز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
اس سے قبل ایونٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ بارش سے متاثر ہو گیا تھا جس کیوجہ میچ کی ایک اننگز کو نو اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔
بارش سے متاثرہ اس میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو باآسانی نو وکٹوں سے شکست دی تھی۔
پشاور زلمی کی ٹیم نے اب تک آٹھ میچز میں سے چار جیت کر نو پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں۔
لاہور قلندرز سات میں سے صرف تین میچز جیت سکے ہیں اور ان کے پانچ پوائنٹس ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم بدستور سرفہرست ہے جس نے سات میں سے پانچ میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور اس کے پوائنٹس ہیں

Comments

Popular posts from this blog

پورے سعودی عرب کو مکمل طور پر لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ سعودی حکام کی جانب سے ملک کو لاک ڈاون کرنے کے فیصلے سے تمام ممالک اور ائیر لائنز کو بھی آگاہ کر دیا گیا، ( 72 ) گھنٹے کے بعد سعودی عرب میں کسی شخص کا دخول یا اخراج نہیں ہوگا

کرونا وائرس کے متعلق بل گیٹس نے زبردست اعلان کردیا