ڈاکٹر عامر لیاقت نے ملک میں کرفیو لگانے کا مطالبہ کر دیا لوگ کرونا وائرس کو مذاق سمجھ رہے ہیں، چھٹیاں منائی جا رہی ہیں، والدین کو ان کے بچوں کا واسطہ ہے کہ 14 دنوں تک اپنے بچوں کو گھر سے نہ نکالیں، رہنما پاکستان تحریک انصاف


کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-17مارچ2020ء) دنیا بھر میں تباہی پھیلانے کے بعد کرونا وائرس نے اب پاکستان میں اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد پاکستان بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد 200 کے قریب پہنچ گئی ہے۔ کرونا وائرس کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے ہر قسم کے اقداما ت کئے جا رہے ہیں،اسی سلسلے میں ملک بھر میں تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا تھا لیکن گزشتہ کچھ دنوں میں تعطیلات کے بعد لوگوں کو سیاحتی مقامات پر دیکھا گیا ہے۔
اسی سلسلے میں پیغام جار ی کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر عامر لیاقت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے پاکستا ن میں کرفیو لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوگ کرونا وائرس کو مذاق سمجھ رہے ہیں، چھٹیاں گھر پر رہنے کے لئے دی ہیں تا کہ کرونا وائرس سے بچا جا سکے، لوگ باہر گھومنے جا رہے ہیں اور کھانے کھا رہے ہیں، میری گزارش ہے کہ والدین اپنے بچوں کو کم از کم 14 دنوں کے لئے گھروں میں رکھیں تا کہ اس وبا سے بچا جا سکے ۔

Comments

Popular posts from this blog

پورے سعودی عرب کو مکمل طور پر لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ سعودی حکام کی جانب سے ملک کو لاک ڈاون کرنے کے فیصلے سے تمام ممالک اور ائیر لائنز کو بھی آگاہ کر دیا گیا، ( 72 ) گھنٹے کے بعد سعودی عرب میں کسی شخص کا دخول یا اخراج نہیں ہوگا

کرونا وائرس کے متعلق بل گیٹس نے زبردست اعلان کردیا