Posts

Showing posts from 2020

10 Outstanding Tricks to Rank Fiverr Gigs on First Page in 2020

Image
Fiverr is a marketplace where people went from earning $0 to making six figures of income yearly. There are people who have a full-time career on Fiverr. Most of the people think that it’s just luck to make that much on a place like Fiverr, a place where services are sold at a minimum price of $5. I think people can earn 90% more if they Rank their Fiverr Gigs the correct way. When you’re on the first page of Fiverr search, you are kinda famous. There are a lot of buyers placing orders on your gig on daily basis. How can people become a millionaire on a website where services have a starting rate of $5? Well, that’s just what you think, and probably what everyone thought a few years ago (in around 2014) When some of the sellers, taking it as a joke, made a profile on Fiverr. They started earning more than their regular job. Today, those sellers make a complete living from just Fiverr. Here is a rough estimate of how much Fiverr earns daily: The website has a daily uniqu...

ڈاکٹر عامر لیاقت نے ملک میں کرفیو لگانے کا مطالبہ کر دیا لوگ کرونا وائرس کو مذاق سمجھ رہے ہیں، چھٹیاں منائی جا رہی ہیں، والدین کو ان کے بچوں کا واسطہ ہے کہ 14 دنوں تک اپنے بچوں کو گھر سے نہ نکالیں، رہنما پاکستان تحریک انصاف

Image
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-17مارچ2020ء)  دنیا  بھر میں  تباہی  پھیلانے کے بعد  کرونا وائرس  نے اب  پاکستان  میں اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد  پاکستان  بھر میں  کرونا وائرس  سے متاثرہ لوگوں کی تعداد 200 کے قریب پہنچ گئی ہے۔  کرونا وائرس  کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے ہر قسم کے اقداما ت کئے جا رہے ہیں،اسی سلسلے میں ملک بھر میں تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا تھا لیکن گزشتہ کچھ دنوں میں تعطیلات کے بعد لوگوں کو سیاحتی مقامات پر دیکھا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں پیغام جار ی کرتے ہوئے رہنما  پاکستان تحریک انصاف  ڈاکٹر  عامر لیاقت  نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے پاکستا ن میں کرفیو لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوگ  کرونا وائرس  کو مذاق سمجھ رہے ہیں،  چھٹیاں  گھر پر رہنے کے لئے دی ہیں تا کہ  کرونا وائرس  سے بچا جا سکے، لوگ باہر گھومنے جا رہے ہیں اور کھانے کھا رہے ہیں، میری گزار...

وزیراعظم عمران خان کرونا وائرس سے متعلق قوم کو اعتماد میں لیں گے

Image
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مارچ 2020ء)  کرونا وائرس  نے  پاکستان  میں اپنے پنجے گاڑھنا شروع کر دئیے ہیں۔ملک بھر میں  کرونا وائرس  کے مریضوں کی تعداد 195 ہو گئی ہے جس کے بعد عوام میں بھی تشویش پائی جا رہی ہے۔ان حالات میں  وزیراعظم  نے قوم سے خطاب کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیراعظم  عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے ۔وزیراعظم  ہاؤس میں خطاب کی ریکارڈنگ کے انتظامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان  کرونا وائرس  سے متعلق قوم کو اعتماد میں لیں گے۔عمران خان قوم کو  کرونا وائرس  سے متعلق حکومتی اقدامات سے آگاہ کریں گے۔قوم سے احتیاطی تدابیر پر بھی بات کریں گے۔  وزیراعظم  قوم کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کریں گے ۔وزیراعظم  عمران خان نے اس سے قبل کہا تھا کہ  کرونا وائرس  سے متعلق جلد قوم سے خطاب کریں گے، قوم کو  کرونا وائرس  سے متعلق ساری صورتحال سے خود آگاہ کروں گا، عالمی ادارہ صحت نے  کرونا  کے تدارک کیلئے  پاکستان  کی کوششوں کو سراہا ہے۔ ...

کورونا وائرس اور ایک 10سال پرانی فلم...

Image
سنہ 2011 میں میں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم کونٹیجیئن کو شاید ہی باکس آفس پر بلاک بسٹر کے طور پر بیان کیا جاسکے۔ بی بی سی کی کے مطابق میٹ ڈیمن، جوڈ لا، گیونتھ پیلٹرو، کیٹ ونسلٹ اور مائیکل ڈگلس سمیت ایک معروف کاسٹ ہونے کے باوجود یہ فلم اُس برس دنیا بھر سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں  61  ویں نمبر پر تھی۔ لیکن کونٹیجین نے گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلم اور امریکہ میں ایپل کے آئی ٹیونز اسٹور پر سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی فلموں کی فہرست میں حیرت انگیز واپسی کی ہے فلم کونٹیجیئن بنانے والے وارنر برادرز سٹوڈیو کا کہنا ہے کہ دسمبر میں جب چین میں کوویڈ ۔ 19 پھیلنے کی پہلی خبر سامنے آئی۔ اس کی کیٹلوگ کا یہ صرف 270 واں مقبول ٹائٹل تھا۔ اور اب تین ماہ میں فلم کونٹیجیئن صرف ہیری پوٹر فرنچائز کی آٹھ فلموں سے پیچھے ہے یہ سب کچھ کورونا وائرس اور موجودہ وباء اور اس فلم کے مرکزی خیال (پلاٹ) کے درمیان مماثلت جو ایک دہائی قبل کی گئی تھی کی وجہ سے ہے۔ اس فلم میں ایک کاروباری خاتون(پیلٹرو) ایک پراسرار اور مہلک وائرس کے ذریعہ ہلاک ہوجاتی ہے، جس سے...

پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے نمائندگی کرنے والے انگلش کرکٹر کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

Image
معروف کمنٹیٹر اور سابق کرکٹر رمیز راجہ نے جیونیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز لندن میں کورونا وائرس ٹیسٹ کروا  رہے ہیں، شاید ایلکس ہیلز میں کورونا وائرس کی کچھ علامات سامنے آئی ہیں۔ خلیجی اخبار نے دعویٰ کیا ہےکہ ایلکس ہیلز کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہوں نے تنہائی اختیار کرلی ہے ایلکس ہیلز نے پی ایس ایل فائیو میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی اور کُل 7 میچز کھیلے جب کہ وہ پاکستان سے روانہ ہونے والے 11 ابتدائی کھلاڑیوں میں شامل تھے۔ واضح رہےکہ ملک میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد بڑھنے کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کو فوری طور پر ملتوی کردیا ہے

سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے بھی کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز ملتوی ہونے کو افسوس ناک قرار دیا ہے

Image
لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے بھی کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز ملتوی ہونے کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ افسوس ہوا کہ کرونا کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں   پاکستان سپر لیگ کے ملک میں انعقاد سے دنیا بھر میں پاکستان کا سوفٹ امیج متعارف ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری تیاری کے ساتھ آئے تھے۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ کسی کا دل نہیں کرتا تھا کہ خالی سٹیڈیم میں میچ کرائے جاتے۔ صحیح موقع پر درست فیصلہ ہوا ہے۔ زندگی اب نارمل نہیں رہی ہے اس کا مقابلہ کرنا ہے۔ محتاط ہونے کی ضرورت ہے۔ ہمارے بھی ٹیسٹ ہونے ہیں اﷲ کرئے سب ٹھیک رہے۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ انگلش بلے باز ایلکس ہیلز کے انگلینڈ پہنچنے پر ٹیسٹ ہوئے ہیں جن میں ایسی علامات آئی ہیں جن کے بارے میں ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے کہ وہ کرونا وائرس ہے یا کچھ اور ہے اس بارے میں کہنا قبل از وقت ہے

پورے سعودی عرب کو مکمل طور پر لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ سعودی حکام کی جانب سے ملک کو لاک ڈاون کرنے کے فیصلے سے تمام ممالک اور ائیر لائنز کو بھی آگاہ کر دیا گیا، ( 72 ) گھنٹے کے بعد سعودی عرب میں کسی شخص کا دخول یا اخراج نہیں ہوگا

Image
ریاض( 12 مارچ2020ء) پورے  سعودی عرب  کو مکمل طور پر لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ،  سعودی  حکام کی جانب سے ملک کو لاک ڈاون کرنے کے فیصلے سے تمام ممالک اور ائیر لائنز کو بھی آگاہ کر دیا گیا، 72 گھنٹے کے بعد  سعودی عرب  میں کسی شخص کا دخول یا اخراج نہیں ہوگا۔ میڈیا رپورٹس میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق  سعودی عرب  کی حکومت نے  کرونا وائرس  کے مسلسل پھیلاو کے بعد پورے ملک کو لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ  سعودی  حکومت نے تمام ممالک اور ائیرلائنز کو ملک کو لاک ڈاون کرنے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ  سعودی  حکومت نے ملک میں موجود تمام  ویزٹ  ویزہ اور عمرہ ویزہ ہولڈرز کو 72 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ اعلان کیا گیا ہے کہ 72 گھنٹے کے بعد  سعودی عرب  میں کسی شخص یا دخول یا اخراج نہیں ہوگا

کورونا کے دور میں سیاحت: کیا یہی دنیا گھومنے کا بہترین وقت ہے

Image
سیاحت کسے نہیں پسند؟ کام سے چھٹی لے کر دنیا کی سیر پر نکلنے کے خواب تو ہم سب ہی دیکھتے ہیں، خاص طور پر جب دفتر میں کام کا بوجھ زیادہ ہو! آپ دنیا کے جس بھی مقبول سیاحتی مقام پر چلے جائیں، عموماً ایسا ہوتا ہے کہ وہاں پہلے ہی ہزاروں لوگ ہر زاویے سے اُس تاریخی مقام کی تصویریں بنانے میں مگن ہوتے ہیں اور آپ کی تصاویر میں خوبصورت فنِ تعمیر کے بجائے لوگوں کے آدھے کٹے چہرے نظر آ رہے ہوتے ہیں! ان سب لوگوں کے ہٹنے کا بیزاری سے انتظار کرتے ہوئے آپ یقیناً یہ سوچتے ہوں گے کہ کاش! یہ سب لوگ یہاں نہ ہوں تو کتنی اچھی تصویر آئے! اس بات کا احساس اٹلی کے پیسا ٹاور کے سامنے سب سے زیادہ ہوتا ہے، جہاں آنے والے ہر شخص کی کوشش ہوتی ہے کہ ایسا پوز بنایا جائے کہ وہ اس گرتے ہوئے مینار کو سہارا دیتے ہوئے دکھائی دیں۔ اب دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد مشہور سیاحتی مقامات سنسان نظر آنے لگے ہیں۔ اٹلی، جہاں یورپ کے کئی نایاب تاریخی مقامات واقع ہیں، اس وقت پورا ہی لاک ڈاؤن میں ہے۔ یہاں کے مشہور مقامات مثلاً کولوسیئم، پیسا کا گرتا ہوا ٹاور یا چین میں بیجنگ کا شہرِ ممنوعہ اور دیگر علاقے اب ویران نظر آ رہے ہی...

پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 3 کیسز سامنے آگئے تعداد بڑھ کر کتنی ہوگئی؟؟؟ جانئے اس خبر میں۔۔۔

Image
جان لیوا مرض کورونا وائرس نے دنیا بھر کے ممالک میں خوف کی فضاء قائم کر رکھی ہے جبکہ یہ مرض پاکستان میں بھی پھیل رہا ہے سندھ میں وائرس سے متاثرہ مزید افراد سامنے آگئے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق ایک مریض کا تعلق حیدرآباد جبکہ دوسرا مریض کراچی کا رہائشی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا جس کے بعد اب ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 20 ہوگئی۔ کراچی سے تعلق رکھنے والا کورونا وائرس کا مریض ایران سے دبئی کے ذریعے کراچی پہنچا ہے۔ جبکہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے کورونا وائرس کے مریض نے شام سے براستہ دوحہ کراچی کا سفر کیا ہے۔ تاہم ترجمان بلوچستان حکومت نے بھی کوئٹہ میں ایک کیس کی تصدیق کردی ہے اور کہا ہے کہ متاثرہ بچہ تھیلیسیمیا کا بھی مریض ہے جسے آئسو لیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے، بچہ 29 فروری کو خاندان کے ساتھ سے واپس آیا تھا۔

ناءن میٹرک بورڈ کراچی کے سالانہ امتحانات کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل۔۔۔۔۔

Image
ثانوی تعلیمی بور ڈکراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کہا ہے کہ 16 مارچ 2020 سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں۔ اس سال 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد امیدوار ان امتحانات میں شریک ہوں گے۔ اس سال پہلی دفعہ بورڈ نے آن لائن امتحانی فارم جمع کرانے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔۔۔ جس میں تقریباًساڑھے 8ہزار امیدواروں کے آن لائن امتحانی فارم جمع ہوئے تھے ان کے ایڈمٹ کارڈ بھی تیار ہو چکے ہیں جو ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امتحانی فارم جمع کرنے کا سلسلہ 12مارچ تک جاری رہے گا اس کے بعد کوئی بھی فارم قابل قبول نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ ریگولر امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ متعلقہ اسکولوں کوپہلے ہی سے جاری کئے جا رہے ہیں اور اب تک 90فیصد اسکول ایڈمٹ کارڈ لے جا چکے ہیں۔ پرائیویٹ طلبہ کے ایڈمٹ کارڈ ان کے رہائشی پتوں پر ارسال کر دیئے گئے ہیں نہ ملنے کی صورت میں13مارچ کے بعد فیس چالان کی سلپ اور گزشتہ ایڈمٹ کارڈ کی کاپی کے ہمراہ بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن بلاک Aکمرہ نمبر5اور پرائیویٹ سائنس گروپ کیلئے کمرہ نمبر11سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اسکول سربراہان یا ان کے مجاز نمائندے...

کرونا وائرس کے متعلق بل گیٹس نے زبردست اعلان کردیا

Image
ابوظہبی این این آئی متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر الشیخ محمد بن زاید آل نہیان اور امریکی ارب پتی کاروباری شخصیت اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے مل کر کوششیں کرنے سے اتفاق کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ابو ظبی کے ولی عہد نے ایک بیان میں بتایا کہ ان کی بل گیٹس کے ساتھ کرونا کی وباء سے متعلق ٹیلیفون پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ بل گیٹس کرونا کے انسداد کے لیے ویکسین کی تیاری میں بین الاقوامی اداروں اور عالمی برادری کی مدد کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کے خلاف اقدامات کے حوالے سے امارات اور بل گیٹس کے خیالات میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے، دونوں اس وباء کو ایک انسانی مسئلہ سمجھتے ہیں اور اس کی جلد از جلد روک تھام کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔امارات کے ولی عہد نے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں لکھا کہ وبائی امراض سے لڑنے، ان کی روک تھام، ان کے علاج کے طریقوں پرکام کرنے اور ان بیماریوں کے پھیلائو کا دائرہ محدود کرنیکے لیے عالمی برادری کو مل کام کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے اپنے عزیز دوست بل گیٹس کے ساتھ ...

سونے کی قیمتوں میں اچانک ناقابلِ یقین کمی، صرافہ بازار سے بڑی خوشی کی خبر

Image
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت 95000 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونا 171 روپے سستا ہونے کے بعد 81 ہزار 447 روپے کا ہوگیا ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر آج 157 روپے میں فروخت ہوا جو کہ گزشتہ روز بھی اسی قیمت میں دستیاب تھا  دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی

پی ایس ایل فاءیو لاہور نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور کو ہرا دیا

Image
پی ایس ایل فائیو کے 24 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف مرحلے میں جانے کے امکانات کو روشن رکھا ہے۔ 188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی جانب ست سہیل اختر اور فخرزمان نے اننگز کا آغاز کیا سہیل اختر 21 رنز بنانے کے  بعد 50 کے مجموعی رنز پر رن آؤٹ ہو گئے۔ کرس لین 59 اور اس فخر زمان 63 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہو گئے۔  فخر زمان نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 34 بالز پر تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ففٹی مکمل کی۔ محمد حفیظ ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف چار رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس سے قبل پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے اور لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف دیا۔ زلمی کی جانب سے حیدر علی اور شعیب ملک نے عمدہ بیٹنگ کی اور نصف سنچریاں سکور کیں۔ حیدر علی 69 اور شعیب ملک 62 اور رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوئے۔ گریگری کو 8 رنز اور کپتان وہاب ریاض کو ایک رن پر شاہین شاہ آفری...