سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے بھی کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز ملتوی ہونے کو افسوس ناک قرار دیا ہے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے بھی کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز ملتوی ہونے کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ افسوس ہوا کہ کرونا کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں 
 پاکستان سپر لیگ کے ملک میں انعقاد سے دنیا بھر میں پاکستان کا سوفٹ امیج متعارف ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری تیاری کے ساتھ آئے تھے۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ کسی کا دل نہیں کرتا تھا کہ خالی سٹیڈیم میں میچ کرائے جاتے۔ صحیح موقع پر درست فیصلہ ہوا ہے۔ زندگی اب نارمل نہیں رہی ہے اس کا مقابلہ کرنا ہے۔ محتاط ہونے کی ضرورت ہے۔ ہمارے بھی ٹیسٹ ہونے ہیں اﷲ کرئے سب ٹھیک رہے۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ انگلش بلے باز ایلکس ہیلز کے انگلینڈ پہنچنے پر ٹیسٹ ہوئے ہیں جن میں ایسی علامات آئی ہیں جن کے بارے میں ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے کہ وہ کرونا وائرس ہے یا کچھ اور ہے اس بارے میں کہنا قبل از وقت ہے

Comments

Popular posts from this blog

پورے سعودی عرب کو مکمل طور پر لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ سعودی حکام کی جانب سے ملک کو لاک ڈاون کرنے کے فیصلے سے تمام ممالک اور ائیر لائنز کو بھی آگاہ کر دیا گیا، ( 72 ) گھنٹے کے بعد سعودی عرب میں کسی شخص کا دخول یا اخراج نہیں ہوگا

کرونا وائرس کے متعلق بل گیٹس نے زبردست اعلان کردیا